پنجاب بارکونسل ممبران کے قیام  کیلئے لائرز لاجز کو کھول دیا گیا 

لاہور (اپنے نامہ نگار سے)دیگر شہروں سے آنے والے پنجاب بار کونسل کے ممبران کے قیام کیلئے لائرزلاجز کو کھول دیا گیا ہے۔کرونا کی وجہ سے جولائی میں بند کر دیا گیا تھا۔ پنجاب بار کونسل کی ویب سائٹ کا بھی افتتاح کردیا گیا اور بائیو میٹرک فارم کی آخری تاریخ میں توسیع کر کے 4 ستمبر کر دی گئی۔تمام ڈسٹرکٹ بار کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ پنجاب بار کونسل میں ویب سائٹس کے افتتاح اور لائرز لاجز کو اوپن کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن