راولپنڈی(جنرل رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج شوکت کمال ڈار نے جوڈیشل کمپلیکس میں مقدمے کی سماعت کے موقع پر احاطہ میں آپس میں جھگڑنے والے 40ملزمان کو 14روز کے جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے، تھانہ سول لائن پولیس نے ملزموں عبدالرزاق، ایوب، عدنان، اسرائیل، گلبدین، عبدالرحمان، عمران، عالم، اور ثقلین، عمران، خرم ایوب، احتشام، وقاص ، انور وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جن پر ا لزام تھا کہ انہوں نے جوڈیشل کمپلیکس میں جھگڑا کیا جس س سے متعدد افرد زخمی ہوگئے، پولیس نے دونوں گروپوں کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کیا گزشتہ روز پولیس نے 40ملزموں کو عدالت میں پیش کیا، عدالت نے ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، ملزموں کی گاڑیوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔