کراچی (این این آئی) اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شادی کے میک اپ آرٹسٹ طارق امین کو پرانے دنوں کی یاد ستانے لگی۔ میک اپ آرٹسٹ طارق امین نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکائونٹ پر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شادی کے دن کی نایاب تصویر شیئر کی ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو بیحد حسین لگ رہی ہیں جبکہ ان کے ہاتھوں میں خوبصورت مہندی بھی لگی ہوئی ہے۔ میک اپ آرٹسٹ طارق امین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ماضی کی خوبصورت یاد۔ انہوں نے مزید لکھا کہ یہ وہ دلہن تھیں جنہوں نے میرا کیریئر بنایا۔