نویں کے امتحان‘ بھوئے آصل‘ نقل کی چھٹی‘ پیر محل میں عملہ کیخلاف احتجاج

Aug 29, 2021

بھوئے آصل‘ پیر محل (نامہ نگاران) گزشتہ روز لاہور بورڈ کی جانب سے نویں کلاس کے بائیالوجی کے پیپر میں گورنمنٹ کالج برائے خواتین، گورئمنٹ گرلز ہائی سکول، ایجوکیٹر سکول میں نگرانوں نے نقل کی کھلی چھٹی دے دی جبکہ بعض سنٹرز میں پیپر خود حل کروانے کے ساتھ تبادلے بھی کئے گئے۔ اسکے ساتھ پیپر مقررہ وقت سے پندرہ منٹ لیٹ شروع ہوا اور طلباء کو اضافی وقت بھی نہ دیا گیا۔ جس سے محنتی طلباء اور ان کے والدین میں تشویش پائی جاتی ہے۔ پیر محل سے نامہ نگار کے مطابق  انٹرمیڈیٹ بورڈ فیصل آباد کے زیراہتمام ہونے والے جماعت نہم کے امتحانات کے لئے پیرمحل کے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 2 میں قائم کئے گئے امتحانی سنٹر میں تعینات امتحانی عملہ کے مبینہ ناروا سلوک کے خلاف سینکڑوں طلبہ سراپا احتجاج بن گئے۔ طلبا نے بتایا کہ دوران پیپر عملہ کی جانب سے ہمیں سخت ذہنی اذیت کا نشانہ بنانے کیساتھ انتہائی غلیظ زبان کا ستعمال کیا گیا۔ پیپر کا مقررہ وقت ختم ہونے سے پہلے ہی ہم سے پیپرشیٹ چھین کر سنٹر سے باہر نکل جانے کاکہہ دیا گیا۔ سی ای او سہیل اظہر نے کال اٹیند کرنے کی زحمت گوارہ ہی نہیں کی۔ اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات جاوید اسلم نے کہا کہ حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ سی ای او ٹوبہ ٹیک سنگھ کو انکوائری کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں