کراچی (نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مہران فیکٹری میں آتشزدگی سے 17 جانوں کے ضیاع پر پوری قوم افسردہ ہے،کورنگی مہران فیکٹری میں آتشزدگی کی اعلی سطح پرتحقیقات کرائی جائے،آگ پر بجھانے کیلیے فائر بریگیڈ کے عملے کے پاس جدید آلات کا نہ ہونا حکومت سندھ اور کے ایم سی کیلئے سوالیہ نشان ہے،مہران کیمیکل فیکٹری میں شہد ہونیوالوں کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں ،کراچی کا شماع دنیا کے بڑے اور تری یافتہ ممالک میں ہوتا ہے ،حکمرانوں نے کراچی کو منفی پالیسیوں کے ذریعے کراچی کی ترقی کو پیچھے دھکیل دیا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاری کے ایک ہی گھر کی 3 افراد کی نماز جنازہ کے بعد شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ فیکٹریوں میں آگ لگنے یا بوائلر پھٹنے یا کسی ِحی حادثہ سے نمٹنے کے لئے متعلقہ اداروں کے پاس جدید آلات کا نہ ہونا تشویشناک عمل ہے,انہوں نے کہا کورنگیمہران کیمیکل فیکٹری میں قیامت خیز آتشزدگی کے المناک سانحہ میں 17 افراد کی شہادت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پرہوری قوم گہرے رنج وغم اور متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ثروت اعجاز ادری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہران کیمیکل فیکٹری کے شہیدوں کے لواحقین کو معاوضہ دینے کا اعلان کیا جائے ،کورنگی مہران کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی کی تحقیقات کرائی جائے۔آتشزدگی کے اصل حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت آگ بجھانے والے وملے کو جدید آلات سے لیس کرے۔