عظیم ہستیوںکی طویل جدوجہد سے پاکستان کا قیام عمل میں آ یا، راجہ ظفر الحق

Aug 29, 2021

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) پاکستان کا قیام مقصد عظیم کے لیے اللہ کے خصوصی کرم سے ہوا۔آزادی کی یہ نعمت کسی نے تھالی میں رکھ کر پیش نہیں کی بلکہ اس کے لیے سر سید احمد خان،ڈاکٹر علامہ اقبال اور قائد اعظم جیسی عظیم ہستیوں نے طویل جدوجہد کی،ان خیالات کا اظہار موتمر عالم اسلامی اور سینٹ آف پاکستان کے سابق قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے سرسید ایجوکیشنل فاونڈیشن آف پاکستان کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جسٹس (ر) میاں نذیر اختر، سرسید احمد خان کے خانوادے سے تعلق رکھنے والے سید احمد مسعود سمیت ملک بھر سے نمایاں شخصیات نے شرکت کی، دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے اور مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والی 21نامور شخصیات کو ان کی صلاحیتوں کے اعتراف میں شیلڈز پیش کی گئیں،راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان کے پیچھے ایک طویل جدوجہد اور مقصد عظیم تھا،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک خواب کی تعبیر تھا جو جاگتی آنکھوں دیکھا گیا اور جس کی تعبیر کے لیے سرسید احمد خان۔علامہ اقبال اور قائد اعظم جیسی عظیم ہستیوں نے جدو جہد کی تقریب میں راجہ ظفر الحق،سید احمد مسعود،جسٹس میاں نذیر اختر،پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم،محمد شریف شاد،ڈاکٹر غلام جیلانی برق(مرحوم)،برگیڈیر(ر) طارق جاوید،جبار مرزا، کرنل (ر) نوید ظفر،کرنل (ر) سید ظفر الدین،سید فراز مجتبیٰ،ڈاکٹر ناصر جمال۔محمد ضیاء الدین،پروفیسر منظور الحق صدیقی(مرحوم)،قاضی ظہور الحق،ابرار الحق شاکر، ایپسما کے ڈویژنل صدر ابرار احمد خان، ایپسما خواتین ونگ کی صدر مسز سکینہ تاج، عامر انور، کامران سیف،ڈاکٹر توقیر احمد،راجہ نور محمد نظامی،عرفان طالب،قاضی عبدالمالک،مسکین مغل(مرحوم)  میں شیلڈ تقسیم کی گئیں۔

مزیدخبریں