اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ نے صحافیوں کو حراساں کرنے سے متعلق کیس پیر کو سماعت کیلئے مقرر کردیا ۔قائم مقام چیف جسٹس پاکستان نے صحافیوں کو حراساں کرنے سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ از خود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا جبکہ جسٹس منیب اختر اور جسٹس قاضی محمد امین بھی بینچ میں شامل ہیں زرائع کے مطابق جمعہ کے روز اٹارنی پاکستان نے قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے ملاقات کی جس میں سپریم کورٹ ججز کی تقسیم کے تاثر کو زائل کرنے کے حوالے گفتگو ہوئی ملاقات میں اٹارنی جنرل نے عوامی سطح پر ججز میں تقسیم کا تاثر دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ قائم مقام چیف جسٹس نے بھی اٹارنی جنرل کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز سے اتفاق کیا، اٹارنی جنرل کی ملاقات کے بعد قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی جسٹس قاضی فائز سے طویل ملاقات کی جس میں چیف جسٹس نے جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ کی خیریت دریافت کی اور سپریم کورٹ کے حوالے سے مختلف ایشوز پر بات کی گئی۔
صحافیوں کو حراساں کرنے سے متعلق کیس کل سپریم کو رٹ میں سماعت کیلئے مقرر
Aug 29, 2021