رائس کینال میں پھینکے گئے بچے کی نعش برآمد

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) لاڑکانہ شہر کے تھانہ سول لائین کی حدود اولڈ بس اسٹینڈ پر واقع رائس کینال میں خاتون کبریٰ خاتون کی جانب سے مبینہ طور پر اپنے سوتیلے 9 سالہ بیٹے معظم کھوکھر کو رائس کینال میں  پھینکنے کے بعد غوطہ خوروں نے 28 گھنٹوں کے بعد بچے کی نعش رائیس کینال سے برآمد کرلی۔ واقعے کا مقدمہ بچے کے والد غلام اکبر کی مدعیت میں تھانہ سول لائین پر اپنی بیوی کبریٰ خاتون اور ان کے بھائی قادر علی کھوکھر کے خلاف درج کیا گیا جس میں انہوں نے موقف کیا ہے کہ بیوی نے اپنے بھائی کے کہنے پر بیٹے معظم کو رائیس کینال میں پھینک دیا ہے، دوسری جانب کبریٰ خاتون کو وومین پولیس نے عدالت نے خاتون کو 14 روزہ جڈیشل ریمانڈ پر جیل حوالے کرنے کے احکامات جاری کیے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہے مقدمہ درج ہونے کے بعد نامزد قادر علی کھوکھر کو گرفتار کرکے تفتیش کی جائے گی۔   

ای پیپر دی نیشن