مینار پاکستان واقعہ: ملزموں کی شناخت پریڈ نہ ہوسکی، اہل خانہ کا مظاہرہ

لاہور (اپنے نامہ نگار سے+وقائع نگار) لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے دست درازی اور بے لباس کرنے کے کیس میں کیمپ جیل میں زیر حراست ملزمان کی شناخت پریڈ نہ ہو سکی۔ گریٹر اقبال پارک واقعے کے 144ملزموں کی شناخت پریڈ کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ نے 28 اگست کا دن مقرر کررکھا تھا تاہم متاثرہ خاتون عائشہ شناخت پریڈ کیلئے کیمپ جیل نہ پہنچیں۔ ذرائع کے مطابق عائشہ طبیعت کی خرابی کے باعث نہیں آئیں جبکہ اب عدالت نے ملزمان کی شناخت پریڈ کیلئے یکم ستمبر کی تاریخ مقرر کی ہے اور متاثرہ خاتون عائشہ کو بھی اس روز جیل پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب گرفتار نوجوانوں کے اہلخانہ بھی کیمپ جیل کے باہر جمع تھے اور انہوں نے شناخت پریڈ نہ ہونے پر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ان کے بچوں کو بلاوجہ گرفتار کیا گیا، انہیں رہا کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...