شہباز شریف کی پیر پگارا سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی (نیٹ نیوز) شہباز شریف کراچی کے دورے کے موقع پر سابق صدر اور پارٹی کے مرحوم سینئر رہنما ممنون حسین، مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ سید صبغت اللہ شاہ پیر پگاڑا، سابق گورنر سندھ ممتاز بھٹومرحوم اور سندھ کے قوم پرست رہنما امیر حیدر شاہ مرحوم کی رہائش گاہوں پر گئے اورفاتحہ خوانی کی۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہاکہ ممنون حسین ایک باکمال شخص اور پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے۔ شہباز شریف جی ایم سید کے بڑے صاحبزادے امیر حیدرشاہ کی وفات پر تعزیت کے لئے جلال محمود شاہ کے گھر گئے اور جلال محمود شاہ سے ان کے تایا امیر حیدر شاہ کی وفات پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ شہبازشریف نے کہاکہ جی ایم سید نے قیام پاکستان میں اہم کردار ادا کیا۔ شہباز شریف سابق گورنر سندھ ممتاز بھٹو مرحوم کے گھر بھی گئے اور مرحوم کے صاحبزادے امیر بخش بھٹو سے ملاقات کی۔ اہل خانہ سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ علاوہ ازیں نوائے وقت رپورٹ کے مطابق شہبازشریف نے کنگری ہائوس میں پیر پگاڑا سے ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ نجی ٹی وی نے اندرونی کہانی کے حوالے سے بتایا ہے کہ پیر پگاڑا نے کہا کہ حکومتی اتحاد میں گزارا کر رہے ہیں۔ این اے 249 کی نشست (ن) لیگ اپنی غلطی سے ہاری۔ مریم نواز آجاتیں تو سیٹ مل جاتی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...