لاہور(کامرس ڈیسک) پنجاب کی وزارت ثقافت اور پاکستان کے مقبول ترین مختصر ویڈیو ایپ اسنیک ویڈیو کے مابین مقامی فنکاروں کو فروغ دینے کیلئے معاہدہ طے پاگیا۔ اس سلسلے میں فنکاروں کو مالی امداد بھی فراہم کی جائے گی اور ان کے فن کی دنیا بھر میں تشہیر کی جائے گی، تاکہ پاکستان کا ٹیلنٹ دنیا بھر میں پہچانا جائے۔ اس معاہدے کی تقریب الحمرا آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے شرکا میں اسنیک ویڈیو کے کنٹری ہیڈ نعیم الدین ، پنجاب کے وزیر ثقافت خیلا احمد کاسترو ، سیکریٹری اطلاعات و ثقافت راجا جہانگیر انور، سی ای او تار پیزیم ابوبکر جاوید، اور الحمرا کے نمائندگان شامل تھے۔ اس معاہدے کے مطابق وزارت ثقافت اسنیک ویڈیو کو فنکاروں کی فہرست فراہم کرے گی جس کے بعد ان میں سے کچھ فنکار ایپ کے ذریعہ اپنی آمدنی کا ایک نیا ذریعہ حاصل کر سکیں گے۔ اس منصوبے پر عملدرآمد کرانے میں تارپیزیم ایجنسی معاونت کرے گی۔
حکومت پنجاب اور اسنیک ویڈیو کے درمیان معاہدہ
Aug 29, 2021