گذشتہ ہفتہ ڈالر کی قدر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

کراچی ( کامرس رپورٹر) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں ایک روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں1.20روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید165.45روپے سے بڑھ کر166روپے اور قیمت فروخت 164.55روپے سے بڑھ کر166.40روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں1.60روپے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 164.40روپے سے بڑھ کر166روپے اور قیمت فروخت 164.80روپے سے بڑھ کر166.40روپے پر جا پہنچی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں یورو کی قدر میں2.70روپے کا نمایاں اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید191.80روپے سے بڑھ کر194.50روپے اور قیمت فروخت 193.30روپے سے بڑھ کر196روپے پر جا پہنچی جبکہ3روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 223.50روپے سے بڑھ کر226.80روپے اور قیمت فروخت225.50روپے سے بڑھ کر228.50روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں20پیسے اور برطانوی پونڈ کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ہوا تاہم یورو کی قدر میں استحکام رہا۔

ای پیپر دی نیشن