گو جرخان (نامہ نگار) راولپنڈی میں ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونے والے سٹی ٹریفک پولیس وارڈن محمدشفقات صدیق قریشی چند روز ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کر گئے انہیں جنڈ مہلو کے علاقہ بھلوٹ میں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا قبل ازیں پولیس لائنزراولپنڈی میں بھی شہید کی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی، جنازہ میں آر پی او عمران احمر، ڈپٹی کمشنر محمد علی، CPOمحمد احسن یونس،CTOسٹی ٹریفک وایس ایس پی آپریشنزرائے مظہر اقبال، ایس ایس پی انوسٹی گیشن سیدغضنفر علی شاہ، ڈویژن بھر سے سٹی ٹریفک و پنجاب پولیس کے ضلعی وتحصیلی آفیسرز و اہلکاران نے بھاری تعداد میں شرکت کی،شہید کی تدفین کے موقع پر آئی جی پنجاب کیجانب سے بھی شہید کی قبر پر پھول چڑھائے گئے جبکہ پولیس کے جوانوں نے سلامی پیش کی،، یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پولیس لائنزمیں جنازہ کے بعد پولیس و ٹریفک کے موٹر سائیکلزاورگاڑیوں کے قافلہ کے ہمراہ شہید کا جسد خاکی انکے آبائی علاقہ بھلوٹ لایا گیا.گوجرخان میں قافلہ کو روک کر سٹی ٹریفک انچارج انسپکٹرچوہدری قاسم، ملک حسنین،انچارج MTO رورل جواد مرزا کی سرکردگی میں وارڈنز،پولیس اہلکاران اور شہریوں نے قافلے کافقیدالمثال استقبال کیا اور پھول نچھاور کئے
گوجر خان، ٹریفک وارڈن شفقات صدیق آہوں، سسکیوں میں سپردخاک
Aug 29, 2021