کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت

مکرمی! کورونا بڑی تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے۔ ملک میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی معمول بن چکی ہے۔ نہ تو لوگ اس وبا کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور نہ ہی حکومت سختی سے ایس او پیز پر عمل درآمد کروا رہی ہے۔ لوگ نہ تو ماسک پہنتے ہیں اور نہ ہی ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے باز آتے ہیں۔ کورونا کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت کو چاہیے کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے ورنہ خدانخواستہ کورونا کے مریضوں کی تعداد اتنی بڑھ جائیگی کہ انہیں سنبھالنا بہت مشکل ہو جائیگا۔ مزید یہ کہ جن مقامات پر کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے یا جن ہسپتالوں میں کورونا کے مریض آتے ہیں وہاں پر باقاعدہ شکایات سیل قائم کیے جائیں تاکہ لوگ اپنے مسائل کے بارے میں وہاں بتاسکیں اور ان کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔(پرنس عنایت خان، غلہ منڈی ساہیوال)

ای پیپر دی نیشن