لاہور( سپیشل رپورٹر) صدر پاکستان ریلوے ایمپلائز پریم یونین ورکشاپس سٹیبلشمنٹ چوہدری محمود الاحد نے کہا ہے کہ حکمران ریلوے کی نجکاری کے بجائے اس کی تعمیرو ترقی کیلئے اقدامات کریں۔ ریلوے مزدوروں کی فلاح و بہبود اور محکمہ کی تعمیرو ترقی کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔ ریلوے کی نجکاری ریلوے ملازمین کا کھلامعاشی قتل ہے جس کے خلاف ملک گیر تحریک کا آغازکردیا ہے۔ مزدور دشمن پالیسیوں کے خلاف پورے ملک میں ہر ڈویژن میں بھر پور احتجاج مظاہرے کیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے ریلوے ورکشاپ ڈویژن کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں رشید جدون ،ڈاکٹر اشتیاق عرفان ،اعجاز جدون قائدین سمیت بڑی تعداد میں ریلوے ملازمین اور ورکرز نے شرکت کی۔
حکمران ریلوے کی نجکاری کے بجائے تعمیرو ترقی کیلئے اقدامات کریں:چوہدری محمود الاحد
Aug 29, 2021