پروفیسر ڈاکٹر بلقیس کو کرونا کے دوران مثالی خدمات پر’’گورنرایوارڈ‘‘سے نوازادیاگیا

Aug 29, 2021

لاہور ( سٹی رپورٹر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف میڈیسن، انچارج ٹیلی میڈیسن ڈیپارٹمنٹ، پروفیسر ڈاکٹر بلقیس شبیر کو ان کی کرونا وبا میں بہترین اور مثالی خدمات کے اعتراف کے طور پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے "گورنرایوارڈ" سے نوازا۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا ٹیلی میڈیسن شعبہ مارچ 2020ء میں گورنر پنجاب کی ہدایت پر قائم ہوا اور تا حال 13ہزار سے زائد مریضوں کو خدمات فراہم کر چکا ہے۔ اس کے علاوہ ٹیلی میڈیسن کے مختلف شعبہ جات کے ذریعے کرونا کے مریضوں کو علاج معالجہ کی مفت خدمات فراہم کی گئیں۔ٹیلی میڈیسن سے استفادہ حاصل کرنے والے مریضوں کا تعلق پاکستان کے تمام اضلاع کے علاوہ 45 مختلف ممالک سے ہے جس میں سعودی عرب اور دبئی سر فہرست ہیں۔

مزیدخبریں