فاطمہ جناح ٹاؤن کی آبادکاری کیلئے فوری اقدامات کر رہے ہیں : قیصر سلیم 

ملتان (جنرل رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے ڈائریکٹر ز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں ایم ڈی اے کی رٹ قائم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور اس معاملے میں کسی قسم کے دباؤ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا‘فاطمہ جناح ٹاؤن ایم ڈی اے کا بڑا پراجیکٹ ہے اس کی آباد کاری کیلئے فوری اقدامات کر رہے ہیں‘شہر میں قبضہ مافیا اور غیر قانونی تعمیرات کو قطعاً برداشت نہیں کریں گے‘ ایم ڈی اے کی  بقاء  کے لئے کسی قسم کا پریشر برداشت نہیں کیا جائے گا‘ تمام تر غیر قانونی تعمیرات اور قبضہ مافیہ کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے گی‘ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے ڈائریکٹر اسٹیٹ سے فاطمہ جناح ٹاؤن کے ترقیاتی کاموں بارے بریفنگ لی۔ بریفنگ میں ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کوبتایا کہ فاطمہ جناح ٹاؤن میں تر قیاتی کام کافی حد تک مکمل کر لئے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن