وہاڑی (کرائم رپورٹر‘ خبرنگار) پرائیویٹ اور سرکاری اداروں کیساتھ ساتھ ٹرینوں اور مسافر گاڑیوں میں آگ بجھانے والے آلات کی تنصیب قصہ پارنیہ بن کر رہ گئی ہے اور اس کو مذاق بنا لیا گیا ہے اگر کسی دفتر میں آگ بجھانے والے آلات موجود ہیں تو ان میں آکسیجن وغیرہ موجود نہیں اورنہ ہی ریت وغیرہ رکھنے کی جگہ بنائی گئی ہے ان میں سرکاری دفاتر کے علاوہ ہسپتال تعلیمی ادارے کاروباری مراکز بڑے بڑے پلازے بھی شامل ہیں اس طرف انتظامیہ توجہ دینے کیلئے تیارنہیں متعلقہ ادارے خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں حادثے کی صورت میں تمام ادارے ایکدوسرے پر ذمہ داری ڈالنے کے بعد بری ہوجائینگے۔ لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بھی درست نہیں جس سے ثابت ہوتاہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت ہر طور پر ناکام نظر آرہی ہے۔
سرکاری و نجی اداروں میں آگ بجھانے والے آلات کی تنصیب قصہ پارینہ
Aug 29, 2021