گوادر (بیورو رپورٹ)پاک ایران بارڈر پر جاری تجارت کے دوران غیر زمہ دارانہ اعمال کو فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے،کچھ گروپس جو گیس کے کاروبار سے مْنسلک ہیں اوگرا کی شرط و شرائط کو مکمل طور پر نظرانداز کررہے ہیں ڈپٹی کمشنر گوادر اور مقامی انتظامیہ اس کی فوری نوٹس لیں.اِن خیالات کا اظہار بارڈرز ٹریڈرز عبدالغفورھوت، شمس الحق کلمتی اور میر عباس نے ایک پْرہجوم ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اْن کا کہنا تھا کہ سیکورٹی اور کاروبار کے حوالے سے انتظامی معاملات ہیں آئل اینڈ گیس کمپنی گوادر اور کلانچ گیس کمپنی اوگرا سے باقاعدہ لائیسنس یافتہ ہیں اور گیس کے حوالے سے وہ باقاعدہ طور پر تمام تر شرائط پر کاربند ہیں اور اْنھیں وقتا فوقتاً اوگرا کی طرف سے آگ بھڑکنے وغیرہ کے حوالے سے جو ہدایات ملتی ہیں اْن پر عمل سوفیصد عمل کرتے ہیں۔
تجارت کے دوران غیر زمہ دارانہ اعمال کوروکنے کی ضرورت ہے، عبدالغفورھوت
Aug 29, 2021