کوئٹہ(بیورو رپورٹ)ایری گیشن ایمپلائز ایسوسی ایشن کے رہنماوں عطاء اللہ خان سمالانی ،نعمت اللہ کاکڑ،نیک محمدکاکڑ، محمد عاصم اوردیگر نے متحدہ لیبر فیڈریشن کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری کے موقع پر اتوار کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ علی بخش جمالی نے بھائی کو بھائی سے لڑانے کی کوششیں شروع کیں جو آج تک جاری ہیں ہم نے کابینہ کے دو سال مکمل ہونے پر مطالبہ کیا کہ بلوچستان کی سطح پر مرکزی الیکشن کا اعلان کیا جائے توانہوں نے صاف انکار کردای۔