نائب تحصیلدار سب تحصیل سنٹسر ضلع گوادر کا تبادلہ  منسوخ کیا جائے،اہلیان سب تحصیل سنٹر گوادر 

گوادر (پریس ریلیز) نائب تحصیلدار سب تحصیل سنٹسر ضلع گوادر کا تبادلہ منسوخ کیا جائے۔ اہلیان سب تحصیل سنٹر گوادر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سب تحصیل سنٹر نائب تحصیلدار سب تحصیل سنٹر عبدالشکور ایک انتہائی فرض شناس، ملنسار اور ایماندار افسر تھے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ علاقے میں رہائش گاہ کی سہولت میسر نہ ہونے کے باوجود بھی موصوف نے بخوبی اور تندہی سے اپنے فرائض منصبی اداکئے اور علاقہ مکینوں کو کسی بھی قسم کی شکایت کا موقع نہیں دیا۔ ایسے فرض شناس افسر کے تبادلے سے سب تحصیل سنٹسر کے مکینوں کو مایوسی ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن