کوہلو(این این آئی) کوہلوکے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زچہ وبچہ کے میڈیکل آفیسرز کی عدم تعیناتی مریضوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں تفصیلات کے مطابق ضلع کوہلو میںلیڈی میڈیکل آفیسرز کی تعیناتی نہ ہونے سے ضلع میں زچہ و بچہ کے مریضوں کی علاج معالجے میں نہ صرف مشکلات بڑھ گئی ہیں بلکہ رواں سال نصف درجن سے زائد ڈلیوری کے دوران اموات سامنے آئے ہیں ضلع میں ایک دہائی سے آٹھ میڈیکل آفیسرز کی خالی اسامیوں میں تاحال تقرریاں نہیں ہوسکی ہیں اور نہ ہی ضلع میں کسی لیڈی میڈیکل آفیسرز کی تعیناتی ہوئی ہے جس سے شہری صوبائی حکومت کے صحت کے حوالے سے دعوں سے نالاں نظر آتے ہیں دوسری جانب ضلع میں زچہ وبچہ کے میڈیکل آفیسرز کی عدم تعیناتی کے باعث ضلع میں اتائی ڈاکٹرز سرگرم ہوگئی ہیں جنہوں نے گلی اور محلوں میں ذاتی نجی سینٹرز کھول لئے ہیں جہاں ان کے پاس ناصرف بنیادی ضروریات کی چیزیں نایاب ہیں ۔