دیوروں نے 5کنال اراضی پر قبضہ کرکے ہمیں گھر سے نکال دیا:سکینہ بی بی

ملتان (جنرل رپورٹر)ملتان کے علاقہ چاہ سنگترے والہ کی رہائشی سکینہ بی بی نے اہلخانہ عبد المجید، قاری محمد رفیق، مبارک، بابا اختر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبضہ مافیا دیوروں طالب حسین،غلام مرتضی نے میرے شوہر محمد منشاء کی تین سال قبل وفات کے ساتھ ہی ہمارے ملکیتی 5کنال 18مرلہ رقبہ پر زبردستی قبضہ کرلیا اور مجھے اور میرے سات بچوں کو گھر سے نکال دیا حالانکہ مذکورہ رقبہ میرے شوہر کو ان کے دادا نے بائیس سال قبل انتقال کرادیا تھا اور ہم بائیس سال تک اپنے رقبہ پر کاشتکاری کرتے رہے دیور طالب حسین اور غلام مرتضی ہمیں جان سے ماردینے کی دھمکیاں دے رہے ہیں سی پی او ملتان کو درخواست بھی دی گئی لیکن کوئی کاروائی نہیں کی گئی انہوں نے وزیر اعلی پنجاب، آئی جی، ایڈیشنل آئی جی، آر پی او، سی پی او ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر مجھے میرا رقبہ واپس نہ کرایا گیا اور مذکورہ ملزمان کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو اپنے بچوں کے ہمراہ خود سوزی پر مجبور ہو جاؤں گی۔

ای پیپر دی نیشن