کوئٹہ(بیورو رپورٹ)تاجران بلوچستان کے چیئرمین ٹکری حمید بنگلزئی کی زیر صدارت سریاب زون کا اجلاس ہفتہ کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں باہمی مشاورت کے بعد اگلے دو سال کیلئے سریاب زون کے پرانے عہدیداروں کو دوبارہ بحال کردیا گیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ٹکری حمید بنگلزئی نے کہا کہ تاجران بلوچستان نے ہمیشہ تاجروں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے اور کبھی بھی تاجروں کے حقوق پر سودے بازی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ باہمی مشاورت کے بعد سرایب زون کے پرانے عہدیداروں کو دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔