گوادر(بیورو رپورٹ) گوادر سمندر میں تیراکی کے دوران 2 نوجوان ڈوب گئے۔گودر کے مغربی ساحل پدی زر میں واڈو پوائنٹ کے مقام پر سمندر میں کشتی کو لنگر انداز کرنے کے بعد واپسی پر تیرتے ہوئے کنارے پر آنے والے دو نوجوان تیز ہواؤں کے سبب سمندر میں ڈوب گئے ایک نوجوان تیر کر کنارے پے آگیا جبکہ دوسرا ڈوب گیا جس کی اطلاع پر محکمہ فشریز گوادر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اقبال عبداللہ اور انکی ٹیم عبدالرحمان اور یاسین کے ساتھ ریسکیو کرکے مذکورہ مقام پر کافی تگ و دو کے بعد دوسرے نوجوان سراج سکنہ صلالہ بازار کو نیم مردہ حالت میں پالیا جسے فوری طور پر GDA ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں پر وہ جانبر نہ ہوسکے