یونان ٹریفک حادثہ میں جاں بحق دونوجوان نوشہرہ ورکاں میں سپرد خاک

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) گزشتہ ہفتے یونان کے شہر سلونیکی کے بافرا چوک کار حادثہ میں نوشہرہ ورکاں کے محلہ ڈھیر کا رہائشی 21 سالہ حامد علی ولد خالد جاوید اور مرالی والا کا رہائشی 28 سالہ وقاص اشرف ولد اشرف محمود جاں بحق ہو گئے تھے جن کی میتیں گزشتہ رات بارہ بجے کے بعد ان کے آبائی گھروں میں پہنچیں جنہیں رات دو بجے نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستانوں میں سپرد خاک کر دیا گیا جواں سال نوجوانوں کی ناگہانی موت پر ہر آنکھ اشک بار تھی۔

ای پیپر دی نیشن