حافظ آباد:زمیندار کی 3ہزار مرغیاں ، بطخیںجعلی ویکسین سے مر گئیں

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار)حافظ آباد کے نواحی گائوں پنڈی باورے میں مقامی زمیندار کے فارم کی95لاکھ سے زائد مالیتی کی  3ہزار سے زائدقیمتی مرغیاں اور بطخیں مبینہ طورپر جعلی اور ناقص ویکسین اور انجکشن کے باعث مرگئیں جس پر متاثرہ زمیندار کی قیادت میں دیہاتی ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے سراپا احتجاج بن گئے۔زمیندار مراتب علی نے  کہا اس نے اپنے فارم پر 2950آسٹرلوپ مرغیاں اور 90بطخیں پال رکھی تھیںجن کے لئے وہ میڈیکل سٹورکے مالک میاں عبدالرحمن سے ویکسین اور انجکشن خرید کرلے گیا انجکشن اور ویکسین لگاتے ہی 95لاکھ سے زائد مالیت کی مرغیاں اور بطخیں مرگئیں۔انہوںنے ڈی سی سے مطالبہ کیا کہ جعلی میڈیسن فروخت کرنے والوںکے خلاف مقدمات درج کئے جائیں۔دوسری جانب سٹور مالک میاں عبدالرحمن نے الزام کی تردید کی ۔

ای پیپر دی نیشن