عالمی برادری سیلاب زدگان کیلئے پاکستان کی مدد کرے: پوپ کی اپیل

Aug 29, 2022


ویٹی کن سٹی (نوائے وقت رپورٹ) عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوب فرانسس نے عالمی برادری سے سیلاب زدہ پاکستان کیلئے امداد کی اپیل کر دی۔ پوپ فرانسس نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ پاکستان کے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ لوگوں کیلئے دعا کریں۔ سیلاب کے بے شمار متاثرین‘ زخمیوں اور بے گھر افراد کیلئے ہم سب دعا کریں۔ عالمی برادری یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی سیلاب متاثرین کی امداد کرے۔

مزیدخبریں