اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) متحدہ عرب امارات سے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان آج سہہ پہر ساڑھے چار بجے پہنچے گا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی اپیل پر یو اے ای سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ لے کر طیارہ آج نور خان ائیربیس پہنچے گا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق یو اے ای کی طرف سے امدادی سامان لے کر مزید 15 طیارے آئندہ چند روز میں پاکستان پہنچیں گے۔