اسلام آباد (نیٹ نیوز) عمران خان کی سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے انٹرنیشنل ٹیلی تھون کرنے کے معاملے پر ٹیلی تھون تمام چینلز پر لائیو دکھانے کیلئے تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرے گی۔ عمران خان آج رات 9 سے 12 بجے تک سیلاب زدگان کی امداد کیلئے ٹیلی تھون کریں گے۔ ٹیلی تھون میں پنجاب اور خیبر پی کے کے وزراء اعلیٰ بھی ساتھ ہونگے۔