اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی اتحادی جماعتوں کا ہنگامی اجلاس بلا لیا۔ اجلاس آج شام 6 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا۔ اجلاس میں وزراء اعلیٰ کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ تینوں مسلح افواج کی قیادت بھی شریک ہو گی۔ ملک کی موجودہ سیلابی صورتحال پر غور کیا جائے گا اور صورتحال سے نمٹنے کیلئے اہم فیصلے ہوں گے۔
ملکی صورتحال‘ اتحادی جماعتوں کا ہنگامی اجلاس آج طلب
Aug 29, 2022