سیلاب اللہ کی طرف سے امتھان ، ٹیلی تھون کی رقم متا ثرین میں تقسیم کریں گے: عمران 


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیئرمین عمران خان کی زیرِصدارت اہم ترین اجلاس  ہوا۔ مرکزی سینئر نائب صدر فواد چودھری، ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور سینیٹر سیف اللہ خان نیازی شریک تھے۔ سینیٹر شبلی فراز، سینیٹر فیصل جاوید اور ڈاکٹر افتخار درانی بھی اجلاس میں شریک تھے۔ اس موقع پر سیلاب متاثرین کیلئے کل کے بین الاقوامی ٹیلی تھون کی منصوبہ بندی پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین عمران خان آج رات سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقومی ٹیلی تھون منعقد کریں گے۔ ٹیلی تھون کے ذریعے مخیر حضرات سے سیلاب متاثرین کیلئے چندہ جمع کیا جائے گا تحریک انصاف سیلاب متاثرین کیلئے جمع ہونے والی رقوم سے بھرپور امدادی سرگرمیاں عمل میں لائے گی۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی سربراہی میں تحریک انصاف کی خصوصی کمیٹی ضرورت کی بناء پر امداد کی فراہمی وتخصیص کے معاملات دیکھے گی۔ بھرپور اشتہاری مہم کے ذریعے عوام کو امدادی سرگرمیوں کیلئے دل کھول کر عطیات جمع کروانے کی ترغیب دی جائے گی۔ تحریک انصاف کے عمران ٹائیگرز چیئرمین کی خصوصی ہدایات پر عملاً امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔  عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت سیلاب کی صورت میں اللہ کی طرف سے ایک امتحان آیا ہوا ہے۔ بڑی تعداد میں پاکستانی اس سیلابی صورتحال سے متاثر ہو چکے ہیں،عمران خان  نے کہا کہ پیر کے روز رات 9:30 بجے میں ایک ٹیلی تھون کر رہا ہوں پاکستانیوں اور بیرون ملک پاکستانیوں سے سیلاب متاثرین کے لئے پیسے اکٹھے کروں گاانہوں نے کہا کہ چاہتا ہوں تمام پاکستانی اس میں شرکت کریں اپنی استطاعت کے مطابق اس نیک کام میں اپنا حصہ ڈالیں فنڈز کے تمام معاملات ثانیہ نشتر کی سربراہی میں ایک کمیٹی دیکھے  گی عمران خان نے کہا کہ کمیٹی میں تمام صوبوں کے نمائندہ افراد موجود ہونگے جیسے جیسے پیسہ آتا جائے گا ہم سیلاب متاثرین میں تقسیم کرتے رہیں گے‘ میں پیر کی رات ٹیلی تھون میں اپنے تمام پاکستانیوں کا انتظار کروں گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...