سیلاب متا ثرین کی مدد کو تیار ہیں ، فرا نسیسی وزیر خارجہ ، پیش کش کا شکریہ، بلاول 


اسلام آباد (نامہ نگار) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو فرانس کی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے ٹیلی فون کیا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی فرانسیسی ہم منصب کیتھرین کولونا کو پاکستان میں غیرمعمولی سیلاب سے آنے والی تباہی سے آگاہ کیا۔ فرانس کی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا اور تعاون کا یقین دلایا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  وزیر خارجہ نے فرانس کے اظہار یکجہتی اور ضرورت کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ مدد کی پیشکش پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر خارجہ نے اپنی فرانسیسی ہم منصب کو پاکستان بھر میں غیر معمولی بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی وسیع تباہی کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے بتایا کہ سیلاب سے انسانی جانوں، مال و جان، مویشیوں، فصلوں، املاک اور انفراسٹرکچر کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے اور صورتحال مزید ابتر ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ دو ماہ سے زائد طوفان اور سیلاب کی زد میں آنے والے علاقوں میں شدید بارشیں جاری ہیں۔ وزیر خارجہ نے اپنی فرانسیسی ہم منصب کا بتا یا کہ 30اگست 2022ء کو "اقوام متحدہ کی فلیش اپیل" شروع کی جائے گی اور اس امید کا اظہار کیا کہ عالمی برادری فلیش اپیل کی فنڈنگ کی ضروریات کو پورا کرنے میں اپنا حصہ ڈالے گی۔ دونوں وزراء نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت دینے اور مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...