ترکیہ سے امدادی سامان کے دو جہازکراچی پہنچ گئے، مزید امداد کا ا مکان ہے: مریم اورنگزیب 


اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ترکیہ سے امدادی سامان لے کر جہاز کراچی پہنچ گئے۔ ٹویٹس میں انہوں نے کہاکہ کراچی میں ترکیہ کے قونصل جنرل ہوائی اڈے پر امدادی سامان پاکستانی حکام کے حوالے کیا۔وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ترکیہ سے مزید امدادی سامان آنے کا بھی امکان ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں امدادی سامان کی تصویر بھی شیئر کی۔سندھ کے سیلاب متاثرین کے لیے ترکیہ سے امداد لے کر ترکش ائیر پورٹ سے طیارہ کراچی پہنچ گیا۔ذرائع کے مطابق ترکی ائیر فورس کے طیارے نے ریلیف سامان کیہمراہ اتوارکی رات 7:55 بجے جناح ٹرمینل پر لینڈ کیا۔وفاقی وزیر خرم دستگیر خان اور صوبائی وزیر سعید غنی نے ترکی کے حکام سے ریلیف کے لیے پہنچنے والے سامان کو وصول کیا۔ ترکی سے پہنچنے والے ٹینٹ کھانے پینے کی اشیا، مچھر دانیاں اور دیگر اشیا شامل ہیں۔ترکی کے سفارتخانہ کے حکام اور این ڈی ایم اے حکام بھی ائرپورٹ پر موجودتھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...