سیلاب زدگان سے یکجہتی‘  مریم نواز آج جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گی

Aug 29, 2022


اسلام آباد (خبر نگار) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سیلاب زدگان سے اظہار یکجہتی کیلئے آج جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گی۔ مریم نواز صبح 9 بجے لاہور ائیر پورٹ سے ملتان کے لئے روانہ ہوں گی جبکہ انکا دورہ جنوبی پنجاب4 سے5 دنوں تک جاری رہے گا۔ ملتان، تونسہ اور راجن پور جائیں گی جبکہ ان کے ہمراہ پارٹی کے دیگر رہنما بھی ہوں گے۔ مریم نواز سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مسلم لیگ ن کی جانب سے پہلے سے جاری امدادی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیں گی اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا اظہار یکجہتی کا پیغام بھی پہنچائیں گی۔ واضح رہے کہ نائب صدر مسلم لیگ ن اپنے دورے کے دوران جنوبی پنجاب کے مرکزی رہنماؤں اور قائدین سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔

مزیدخبریں