سیاستدانوں نے رخ تبدیل نہ کیا تو خمیازہ آنیوالی نسلیں بھگتیں گی: عبدالرب امجد 

Aug 29, 2022


لاہور (خصوصی نامہ نگار)مرکزی جمعیت علماءاسلام پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات پیر مولانا عبدالرب امجد نے کہا کہ روایتی سیاستدانوں نے اپنا رخ تبدیل نہ کیا تو اس کا خمیازہ ہمارے آنے والی نسلوں کو بھگتنا پڑے گا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ فوری طور پر سیلاب زدگان کی امداد کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں،جس میں فوری طور پر مالی امداد،گھروں اور انفراسٹرکچر کی بحالی اولین ترجیحات میں شامل ہوں۔ گذشتہ روز سیلاب متاثرین کے لئے لگائے امدادی کیمپ میں موجود کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں حالیہ سیلاب اور بارشوں نے جو تباہی پھیلا دی ہے وہ غربت اور بدحالی کو آنے والے کئی برسوں تک ہمارے اوپر مسلط رکھے گی۔

مزیدخبریں