لاہور (کلچرل رپورٹر) الاحسان ویلفیئر سوسائٹی اینڈآئی ہسپتال مغلپورہ سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مصائب وآلام کی گھڑی میں پھنسے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے میدان عمل میں ہے۔صدر سوسائٹی ثناءاللہ خان کاکڑاوراحتشام اللہ کاکڑ نے شہریوں سے اپیل کی کہ ہر قسم کا امدادی سامان آئی ہسپتال مغلپورہ کے امدادی کیمپ میں جمع کرا یا جاسکتا ہے ۔ان کا کہنا تھا ہزاروں متاثرین کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار امداد کے منتظر ہیں ۔ سوسائٹی ہذا بھی اس نیک کام میں اپنے کارکنوں کے ساتھ میدان عمل میں مصروف کار ہے۔ اس سلسلے میں راشن پیک،خیمے،تیار کھانا،کپڑے متاثرین تک پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔
سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان الاحسان ویلفیئر سوسائٹی میں جمع کرایا جاسکتا ہے، احتشام اللہ کاکڑ
Aug 29, 2022