سیلاب متاثرین کی مدد نہ کی تو حالات مزید خراب ہونگے: عبدالقدوس نقشبندی 


لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماءاسلام (س) پنجاب کے امیر پیر عبدالقدوس نقشبندی، لاہور کے امیر قاری اعظم حسین اور جنرل سیکرٹری مولانا محمد طیب عثمانی سمیت دیگر نے کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں ہے لاکھوں لوگ بے گھرہیں، اگر سیلاب متاثرین کی بحالی اور خدمت نہ کی توملکی حالات مزید خراب ہونگے،میدانی علاقے کئی کئی فٹ پانی کی زد میں آچکے ہیں لوگ بے سرو سامانی کے عالم میں اپنا سب کچھ لٹا کر کیچڑ اور دلدل میں بے یارو مددگار بیٹھے ہیں۔ خیمے،خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن