لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک پاکستان نے لاہور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی کیمپ قائم کردیئے ۔ ترجمان ٹی ایل پی سید صدام بخاری نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیمپوں کا مقصد مصیبت کی گھڑی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اپنے بہن ،بھائیوں بچوںاور بزرگوں کی خدمت کرنا ہے ۔ متاثرہ علاقوں میں خشک راشن، پینے کا صاف پانی،ادوایات ،بستر اور خیموں کی بڑی تعداد میں ضرورت ہے، انہوں نے عوام اور مخیرحضرات سے اپیل کی وہ متاثرین کی مدد کیلئے آگے آئیں ، اس موقع پر متاثرین کی بحالی کیلئے پوری قوم کو یکجا ہوکر مثالی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔