شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سٹی جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سٹی شیخوپورہ وفاقی وزیر جاویدلطیف کی قیادت میں 6 ستمبر کو نکالی جانیوالی ریلی میں ہزاروں افراد کے ساتھ شرکت کریگی جبکہ اس ریلی میں مرکزی انجمن تاجران،یوتھ ونگ ،لائیرز ونگ ، سابق کونسلرز،سابق ناظمین ،نائب ناظمین،شہریوںبھی ہزاروں کی تعداد میںشرکت کریں گے قوم آج اس لیے سڑکوںپر آنا چاہتی ہے کہ عمران خان نے ساڑھے تین سالوں کے دوران ایسی پالیسیاںبنائی کہ آج مسائل ،مشکلات کی وجہ سے جینا دوبھر ہوکر رہ گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر ملک عرفان اسلام ،ملک عمران اعجاز، ملک زاہد شفیق ودیگربھی ہمراہ تھے میاںرفاقت علی نے کہاکہ میاں نواز شریف قوم کے حقیقی مسیحا ہیں جنہوں نے ہر دور میں ملکی ترقی و سلامتی کی خاطر مثالی کردار ادا کیا۔