شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن)اقلیتی ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چودھری وسیم انجم سندھو نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام اور اقتصادی پالیسیوں کے تسلسل سے ہی ملک کی ترقی و خوشحالی ممکن ہے،پالیسیوں کا تسلسل رہے گا تو پاکستان ترقی کرسکتا ہے،ترقی کیلئے ضروری ہے کہ تمام شعبے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور وزیر اعظم شہباز شریف اسی کاز کی خاطر سرگرم عمل ہیں موجودہ حکومت اگر کڑے اقدامات نہ اٹھاتی تو آج ملک معاشی طور پر دیوالیہ ہوچکا ہوتا۔ بعض حکومتی اقدامات سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مگر وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات کئے ۔
قصور : ڈاکووں نے سکول ٹیچر سے 30ہزار روپے ‘ موبائل چھین لیا
قصور (نمائندہ نوائے وقت) نواحی گاوں سید پور میں ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر سکول ٹیچر سے 30ہزار روپے اور موبائل چھین لیا۔ نواحی گاو¿ں سید پورہ کے رہائشی سکول ٹیچر حبیب الرحمن یزدانی بسواری موٹرسائیکل سودا سلف لینے جا رہا تھا نامعلوم ڈاکو نے زبردستی روک کر دوران تلاشی 30ہزار روپے‘ موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس تھانہ کھڈیاں خاص مصروف کارروائی ہے۔
سےلاب متاثرین کو فوری امداد کی ضرورت ہے : اے ڈی چوہدری
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ٹیکسٹائل انڈسٹریز مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ایسوسی ایشن کے صدر اے ڈی چوہدری نے قوم سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ سیلاب متاثرین کی مدد کےلئے دل کھول کر امداد فراہم کرے، وفاقی و صوبائی حکومتیں اپنی ذمہ داری احسن طریقہ سے انجام نہیں دے رہیں، لاکھوں لوگ بارشوں کے دوران کھلے آسمان کے نیچے بیٹھے ہیں، بچوں اور بچیوں کے کھانے کےلئے راشن، پینے کےلئے دودھ نہیں، بچوں میں دست، قے کی بیماریاں پھیل رہی ہیں، ادویات موجود نہیں،متاثرین کو فوری امداد کی ضرورت ہے ۔
وفاق پر مسلط نام نہاد تجربہ کار ٹیم نااہل ثابت ہوئی :رانازاہد محمود
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے رہنما سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رانا زاہد محمود خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وفاق پر مسلط نام نہاد تجربہ کار ٹیم بدترین نااہل ثابت ہوئی ہے ملکی مالیاتی خسارہ مسلسل بڑھ رہا ہے عمران خان کے دور میں ملکی خزانہ بھرچکا تھاپی ٹی آئی کی حکومت پٹرول اور زراعت پر سبسڈی دے رہی تھی ملکی جی ڈی پی کی شرح 6 فیصد کے قریب پہنچ چکی تھی مگر پی ڈی ایم ٹولے نے سب کچھ تہس نہس کردیا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، رانا زاہد محمود نے کہا کہ اتحادی حکومت کی نااہلی کے باعث برآمدات آج نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہیں فیکٹریاں اور کارخانے بند ہو رہے ہیں ۔
پی ٹی آئی کے دور میں بند فیکٹریاں بھی چل پڑی تھیں مزدوروں کی قلت ہوگئی تھی عمران خان کی قیادت میں ملکی تاریخی برآمدات بڑھیں نااہل شہباز حکومت نے ملکی ترقی کی گاڑی کو بریک لگادی ہے۔