سیلاب متاثرین کو کسی صورت تنہا  نہیں چھوڑیں گے:اوےس عمر ورک

Aug 29, 2022


جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری اویس عمر ورک نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پر چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت میں پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کیلئے پیش پیش ہے پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کےلئے دن رات ایک کیا ہوا ہے سیلاب متاثرین کی بحالی کے متعلق تمام امور کی مانیٹرنگ وزیر اعلیٰ پنجاب خود کر رہے ہیں اس مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، اپنے ایک بیان میں چوہدری اویس عمر ورک نے کہا کہ، دوسری طرف امپورٹڈ حکومت وفاق میں بیٹھ کر تماشا دیکھ رہی ہے۔

مزیدخبریں