24گھنٹوں میں866ٹریفک حادثات میں 13افراد جاں بحق،935زخمی 


لاہور(نامہ نگار)پنجاب بھرمےں گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران866ٹریفک حادثات میں 13افراد جاں بحق جبکہ935زخمی ہوئے ہےں۔ ان ٹریفک حادثات مےں461ڈرائیوز،ر24کم عمرڈرائیور،400مسافراور87پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔جن میں صوبائی دارالحکومت262متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد75حادثات میں 80متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان63حادثات میں63متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان ٹریفک حادثات کے کل948متاثرین میں796مرد اور152خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونے والوںمیں180فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 500 افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں767موٹر سائیکلز،63آٹو رکشے89موٹر کاریں،17وین09مسافربسیں،14ٹرک اور91دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔
 مخالفین پیسوں سے لوگوں کا ضمیر نہیں خرید سکتے: ابوبکر شرقپوری
شرقپور شریف (نامہ نگار) تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری حافظ سلمان حسن ایڈووکیٹ اور سید صفدر علی شاہ نے پی پی 139 چوک شیر ربانی میں جلسے کا انعقاد کیا جس میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار پی پی 139 میاں ابوبکر شرقپوری نے سابق ٹکٹ ہولڈر علی اصغر منڈا ‘ راو جہانزیب نے شرکت کی اہلیان شرقپور نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا ۔ مقررےں نے کامیاب جلسے کے انعقاد پر حافظ سلیمان ایڈوکیٹ اور سید صفدر علی شاہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔میاں ابوبکر شرقپوری نے کہا کہ مخالفین پیسوں سے لوگوں کا ضمیر نہیں خرید سکتے شرقپور کی عوام ان کو ریجیکٹ کر چکی ہے۔ اب شرقپور کی عوام جاگ چکے ہےں اور اب چوروں لٹیروں کو یہاں سے نکال کر دم لیں گے ۔ راو¿ جہانزیب قوی خان نے کہا کہ جس طرح کراچی،لاہور نے کپتان کو لیڈ دی ہے آپ نے بھی میاں ابوبکر شرقپوری کو ایک بہت بڑی لیڈ سے کامیاب کرانا ہے اور شرقپور کو بھی پی ٹی آئی کا قلعہ ثابت کرناہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...