آج دنیا کو تعلیمات نبوی سے روشناس کرانے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے


شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی ) النور انٹر نیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین امان اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اسلامی طرزِ حیات اورطرزِ فکر ہی انسانیت کی اصل معراج ہے آج دنیا کو تعلیمات نبوی سے روشناس کرانے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے اور حضور کے امتی ہونے کے ناطے ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہمیں اُسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوکر نہ صرف اپنی عاقبت سنوارنے پر توجہ دینا ہوگی بلکہ باقی دنیا کیلئے بھی رول ماڈل بننا ہوگا مسلمانوں کو بھرپور کوشش کرنی چاہئے کہ خالق کی عبادات کےساتھ مخلوق کے حقوق بھی ادا کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں جبکہ مسلمان کی کلیدی دعا ہونی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں نبی اکرم کے اُسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونیوالا بنائے تاکہ کل بروز قیامت ہم محبوب پیغمبر کی شفاعت کے حقدار ٹھہر سکیں۔ان خیالات کااظہارانہوںنے یہاںصحافیوں سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر دیگر عہدیداران بھی موجودتھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...