سانگلہ ہل: سبزیوں کی قےمتوں مےں ہوشر با اضافہ‘ انتظامیہ خاموش

Aug 29, 2022


سانگلہ ہل (نمائندہ خصوصی) مقامی سبزی منڈی میں ریٹ آسمان سے باتیں کرنے لگے، سیلاب کو بنیاد بنا کر پھڑیوں والے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے ، من پسند ریٹ مقرر کر لئے، خریدار پریشان ہیں اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس غائب ہیں، بتایا گیا ہے کہ سبزی منڈی میں پھڑی والوں نے پیاز،آلو،ادرک، ٹماٹر اور سبزیوں کے ریٹ من پسند رکھ لیے بغیر ریٹ لسٹ آویزاں کئے شہریوں سے سیلاب کی وجہ بنا کر ڈبل ریٹ وصول کئے جانے لگے شہریوں کے مطابق سبزی منڈی میں پرائس کنٹرو ل مجسٹریٹ، ایڈمنسٹریٹر ریٹ کنٹرول میں ناکام ہے ، شہریوں کے مطابق کبھی بھی ریٹ لسٹ چیک کرنے کوئی ٹیم نہیں آئی ، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لےکر سبزی منڈی میں خود ساختہ مہنگائی کا جن بوتل میں بند کیا جائے۔

مزیدخبریں