کاہنہ(نامہ نگار)تھانہ کوٹ لکھپت کے علاقہ پاک عرب میں عدالتی بیلف نے چھاپہ مار کر پولیس کا نجی ٹارچر سیل پکڑ کر جڑانوالہ کے رہائشی زنجیروں میں جکڑے بے گناہ 3 نوجوان دانش،محمد کامر اور مسرور کو بازیاب کروایا تھا جنہیں انچارج انویسٹی گیشن نصیر آباد طارق بشیر چیمہ نے غیر قانونی طور پر اپنے نجی ٹارچر سیل میں قید کر رکھا تھا۔ اختیارات کے ناجائز استعمال کرنے پر سب انسپکٹر طارق بشیر چیمہ کے خلاف تھانہ کوٹ لکھپت میں مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل نے 3 شہریوں کو قید میں رکھنے کا نوٹس لیتے ہوئے انچارج انویسٹی نصیرآباد سب انسپکٹر طارق بشیر کو معطل کر دیا ہے اور ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاو¿ن کو 48 گھنٹوں میں انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا ۔غیر قانونی حراست کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
11 جواریے گرفتار،داﺅ پر لگی رقم برآمد
لاہور(نامہ نگار) تھانہ ڈیفنس بی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 11 جواریے گرفتارکر لئے ہےں۔گرفتار ملزمان میں غلام فرید، رضوان،احمد علی،نوید،رحمت مسیح وغیرہ شامل ہےں۔ملزمان کو سنوکر گیمز پر جواءکھیلتے ہوئے موقع سے گرفتار کیا گیا ہے اور ملزمان کے قبضہ سے داو¿ پر لگی ہزاروں روپے رقم برآمدکر کے مقدمہ درج کر لےا ہے ۔