پھلروان کی گنجان آبادی سنہری چوک میں بجلی کے پول تبدیل نہ ہو سکا


پھلروان (نامہ نگار) پھلروان کی گنجان آبادی سنہری چوک میں بجلی کے پول کو ابھی تک تبدیل نہیں کیا گیا بارشوں کے بعد اس پول کی حالت زیادہ خستہ ہو گئی ہے کسی بھی وقت کوئی جانی نقصان ہو نے کا اندیشہ ہے لےسکو ایس ڈی او کو بھی مطلع کیا گیا تھا جس نے لیٹر بھی جاری کیا تھا لیکن تا حال پول تبدیل نہیں کیا گیا اعلی حکام فوری طور پر جان لیوا پول کو تبدیل کرائیں۔
وفاقی حکومت نے پاکستان کو سری لنکا بننے سے بچایا: مقبول احمد 
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنماءمیاں مقبول احمد نے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت نے پاکستان کو سری لنکا بننے سے بچایا، ملکی معیشت کو دوام بخشا اور عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کیا ہے، حکومت کے خلاف سازشیں کرنے والے ملکی ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں انکے مذموم عزائم قوم کے سامنے ہیں، سیاسی اختلافات جمہوری لبادے میں ہی اچھے لگتے ہیں الزام تراشی کی سیاست جمہوری عمل کے شایان شان نہیں پی ٹی آئی کو اپنا طرز سیاست تبدیل کرنا ہوگا۔
ن لیگ کی عوام کو سہولےات کی فراہمی کیلئے جدوجہد جاری ہے:سجاد حسین شاہ 
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کی ہدایت پر پی پی 141 کے امیدوار پیر سید سجاد حسین شاہ کے ڈیرہ پر نادرا موبائل ٹیم نے عوام کی سہولت کیلئے شناختی کارڈز بنوانے کیلئے کیمپ لگایا جہاں پر 500سے زائد مردو خواتین نے شناختی کارڈز کے حصول کے ساتھ ساتھ اپنے کوائف کی درستگی کے حوالے سے درخواستیں دیں، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے پیر سید سجاد حسین شاہ نے کہا کہ پی پی 141 کی عوام کو شناختی کارڈز بنوانے اور اسکی فراہمی کیلئے نادرا موبائل ٹیموں کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں تاکہ عوام با آسانی اپنا یہ بنیادی حق حاصل کرسکیں،ن لیگ عوام کو ہر ممکنہ سہولتوں کی فراہمی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی
اتحادی حکومت نے تمام درپیش بحرانوں کا خاتمہ یقینی بنایا:امجد لطیف 
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنماءسابق چیئر مین بلدیہ میاں امجد لطیف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اگر کڑے اقدامات نہ اٹھاتی تو آج ملک معاشی طور پر دیوالیہ ہوچکا ہوتا بعض حکومتی اقدامات سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مگر وفاقی حکومت نے عوام کو کسی جگہ تنہا نہیں چھوڑا اور غریب عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات کئے، اپنے ایک بیان میں امجد لطیف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سابق حکومت کا اناڑی پن ملک کو بہت مہنگا پڑا، معیشت تباہ ہوئی، خارجہ امور شدید متاثر اور ملکی حالات ابتر ہونے سمیت ملک و قوم کے وقار کو نقصان پہنچا موجودہ اتحادی حکومت نے تمام درپیش دشواریوں اور بحرانوں کا خاتمہ یقینی بنایا اور ملک و قوم کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا ہے، انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام اور اقتصادی پالیسیوں کے تسلسل سے ہی ملک کی ترقی و خوشحالی ممکن ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...