ریاض (آئی این پی ) سعودی عرب نے سکولوں میں سافٹ ڈرنکس پرپابندی عائد کرتے ہوئے تمام سکولوں میں کینٹین انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ طلبہ کو سافٹ ڈرنکس فراہم نہ کریں۔ سعودی وزارت تعلیم کی ترجمان ابتسام الشھری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے تمام ریجنز میں نیا تعلیمی سال شروع ہو گیا ہے، کینٹین انتظامیہ کو مطلع کیا جاچکا ہے کہ صحت مند خوراک کا اہتمام کیاجائے،کسی قسم کی خلاف ورزی کوبرداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکول کینٹین کی مسلسل نگرانی کا عمل جاری رہے گا تاکہ اس امرکو یقینی بنایا جاسکے کہ سافٹ ڈرنک طلبہ کو فروخت نہ کی جائیں۔علاوہ ازیں کینٹین میں فراہم کی جانے والی خوراک کے معیارکی بھی کڑی نگرانی کی جائے گی, ہمار امقصدطلبہ کوبہترین ماحول فراہم کرنا ہے۔