شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)انصاف ویلفیئر ونگ کے سابق سٹی صدر میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ آدھاپاکستان سیلاب میں ڈوب چکا ہے متاثرین سیلاب کھلے آسمان تلے بیٹھے زندگی بسر کرنے پرمجبور ہیں جبکہ سد باب کیلئے حکمران کچھ نہیں کررہے کرپشن ملاوٹ دھوکہ دہی ناانصافی بے روزگاری عروج پر ہے اوروفاقی حکمران سیاسی انتقام میں اندھے ہو کر پی ٹی آئی کے خلاف ظالمانہ اقدامات اٹھانے پر توجہ مرکوز کئے ہیں اور اداروں کو عوامی ریلیف کی خاطر سرگرم کرنے کی بجائے انتقامی کاروائیوں کیلئے استعمال کیا جارہا ہے، اپنے ایک بیان میں میاں افضال حیدر نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور درست سمت کی جانب گامزن کرنے کےلئے عمران خان کا ساتھ دینا ناگزیرہے، تحریک انصاف کے پرچم تلے عمران خان کی قیادت میں عوام کا متحد ہونا ملک کی حقیقی آزادی کی طرف ایک بڑی پیش رفت ہے۔