شدید گرم، سرد موسم میں امراض قلب کے مریضوں کی اموات کا خطرہ: تحقیق

Aug 29, 2022


لندن (نیٹ نیوز) موسم کی شدت اور امراض قلب سے اموات کے درمیان تعلق موجود ہے۔ یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں بتایا گیا کہ گرم یا سرد موسم کے دوران امراض قلب کے شکار افراد کی اموات کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ ناروے کی اوسلو یونیورسٹی کی تحقیق میں 23 لاکھ کے قریب افراد کا جائزہ لیا گیا تھا۔ محقین نے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں عالمی درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے مگر کچھ خطوں میں سردی کی شدت بھی بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2003ء میں موسم گرما کے دوران شدید گرم موسم کے باعث 70  ہزار سے زیادہ اضافی اموات ہوئیں جبکہ سرد موسم سے بھی اضافی ہلاکتیں ہوئیں۔

مزیدخبریں